اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان کی جانب سے سولہ فروری کو شہید راغب حرب،شہید عباس موسوی اور حاج عماد مغنیہ سمیت شہدائے لبنان و حزب اللہ کی یاد میں اور شہدائے حریت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بیروت میں لاکھوں افراد نے ریلی نکالی ،جبکہ برسی کے حوالے سے پروگرام امام بارگاہ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام بیروت میں منعقد ہوا ۔ریلی کی خاص بات یہ تھی کہ ریلی کے شرکاء سے قائد حزب اللہ سید حسن نصر اللہ نے خطاب فرمایا.
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو اسرائیل میں بھی تباہی پھیلا دی جائے گی۔بیروت میں کمانڈر عماد مغنیہ کی دوسری برسی پر خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں اگر بیروت ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تو اسرائیل میں تل ابیب ائرپورٹ کو نشانہ بنایا جائے گا۔اگر لبنان کی حساس تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کی حساس نتصیبات پر بھی تباہی پھیلا دی جائے گی۔
اسی طرح لبنانی فیکٹریوں،بجلی گھروں اور دیگر تنصیبات پر حملوں کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں لیکن اپنے وطن اور عزت سے قدرت کے ساتھ حفاظت کریں گے.
/152